QR CodeQR Code

کراچی میں مزید 27 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

8 Oct 2021 15:36

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 کیس رپورٹ ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مزید 27 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 کیس رپورٹ ہوگئے، جس میں سے 27 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ حیدرآباد میں 30 اور میرپورخاص سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ اب تک 278 مرد و خواتین ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جس میں سے 118 کا مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ حکام نے بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈینگی 603، جنوری تا اگست تک ایک ہزار 365 اور رواں سال اب تک دو ہزار 197 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ 6 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 957751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957751/کراچی-میں-مزید-27-افراد-ڈینگی-وائرس-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org