0
Friday 8 Oct 2021 20:09

بھارت کی 60 کروڑ آبادی کو مودی نے بے روزگار کردیا ہے، طارق انور

بھارت کی 60 کروڑ آبادی کو مودی نے بے روزگار کردیا ہے، طارق انور
اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش قومی تنظیم کے زیر اہتمام ضلع نجف گڑھ قومی تنظیم کی جانب سے منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر طارق انور نے کہا کہ جس طرح سے نفرت پھیلانے کا کام آر ایس ایس، بی جے پی اور اس کے لوگ کررہے ہیں اور حکومت میں بیٹھے لوگ نفرت پھیلانے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں وہ گاندھی کے بھارت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا قومی تنظیم نے پورے ملک میں نفرت چھوڑو بھارت جوڑو مہم کی شروعات کی ہے اور یہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری بھی ہے۔

طارق انور نے کہا کہ ایسے تمام لوگ جو گاندھیائی نظریہ میں یقین رکھتے ہیں ان کا قومی تنظیم میں استقبال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے روزگاری 45 سال کا ریکارڈ توڑ چکی ہے 55 سے 60 کروڑ لوگ غریبی ریکھا سے نیچے ہیں اور غریبی کا عالم یہ ہے کہ آج 80 کروڑ آبادی حکومت کی جانب سے دئے جانے والے اناج پر منحصر ہوکر رہ گئی ہے اور بی جے پی ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی جب ملے تو وہ کہیں کہ مودی کی وجہ سے ہی روٹی ملی ہے اور اس کے بعد کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ دو کروڑ لوگوں کو روز گار دیں گے، لیکن یہ سال میں دو کروڑ لوگوں کا روزگار چھین رہے ہیں۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ تھا لیکن آج یہ لوگ طاقت کے نشے میں کسانوں کو روندنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کسان ہمارے لئے دووقت کی روٹی اگاتا ہے آج اسی کسان کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 957765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش