0
Friday 8 Oct 2021 20:09

بی جے پی قانون کو پاؤں کے نیچے روندنے والے مجرموں کو بچا رہی ہے، کانگریس

بی جے پی قانون کو پاؤں کے نیچے روندنے والے مجرموں کو بچا رہی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نے لکھیم پور کھیری کیس میں سپریم کورٹ میں آج جو کچھ کہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت قانون کو پاؤں کے نیچے روندنے والے مجرموں کو بچا رہی ہے۔ کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج ایک پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کو مرکزی کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ ان معاملات میں قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں دو ججوں کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی تشکیل دے کر معاملے کی تفتیش کی جائے اور پورے کیس کی 30 دن میں جامع تحقیقات کا کام مکمل ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ غنڈہ گردی سے لوگوں کو دھمکاتے رہے اور اس کے بعد لوگوں کو گاڑی کے نیچے روند دیا ہے۔ اس دوران کانگریس ترجمان نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ لکھیم پور کھیری کیس میں حکومت نے سپریم کورٹ میں دو اہم بات کہی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کبھی ہوتا نہیں ہے کہ ملزم کو نوٹس دیا جائے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں اس طرح کے عجیب و غریب کیس سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں حکومت نے دوسری حیرت انگیز بات یہ کہی ہے کہ لکھیم پور واقعہ میں فائرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ہے حالانکہ ملزم پیش نہیں ہوا اور نہ ہی معاملے کی تحقیقات ہوئی ہے لیکن اترپردیش حکومت نے کہہ دیا کہ اسے جائے وقوع پر گولی کے کہیں کوئی ثبوت نہیں ملے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ کے خلاف پہلے سے ہی قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ بھی ملک کا پہلا کیس ہوگا جس میں قتل کے معاملے کو عدالت نے ساڑھے تین سال تک دبا کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 957783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش