QR CodeQR Code

12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دونگا، جام کمال خان

8 Oct 2021 21:09

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ بی اے پی کی اکثریت انکی حمایت میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، اتحادی جماعتیں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں۔ جام کمال خان کا دعویٰ ہے کہ انہیں اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ناراض وزراء کے استعفوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نئے صوبائی وزیر بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 957797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957797/12-لوگوں-کے-کہنے-پر-استعفی-نہیں-دونگا-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org