0
Friday 8 Oct 2021 22:27

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس کیا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کریں۔ ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ درجنوں مکانات منہدم بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 957808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش