QR CodeQR Code

چین کی سالمیت کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کرینگے، صدر زرداری

1 Sep 2011 00:46

اسلام ٹائمز:چین کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں آصف علی زرداری نے پاک چین تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان اور تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر نے اس خواہش کا بھی ا ظہار کی کہ چین پاکستان میں پانی اور توانائی کے لئے تھر کول کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے۔


ارومچی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے تجارت، توانائی، مواصلات، زرعی ترقی اور ریلوے سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق صدر آصف علی زرداری اور چین کے نائب وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں راہنماوٴں کے درمیان ملاقات ارومچی میں ہوئی، صدر نے پاک چین تجارت کا حجم دو سے بڑھا کر آٹھ ارب ستر کروڑ ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ حل طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی خواہش پر قائم ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی سالمیت کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے چین کی جانب سے قراقرم ہائی وے میں تیرہ کلومیٹر اضافے اور بائیس کلومیٹر حصے کو دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش منظور کر لی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پاک چین تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان اور تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر نے اس خواہش کا بھی ا ظہار کی کہ چین پاکستان میں پانی اور توانائی کے لئے تھر کول کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے۔


خبر کا کوڈ: 95784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95784/چین-کی-سالمیت-کیخلاف-کسی-بھی-اقدام-مخالفت-کرینگے-صدر-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org