QR CodeQR Code

جے یو آئی نے بلوچستان میں جام کمال کی حمایت سے انکار کردیا

9 Oct 2021 09:28

مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنائے رکھا اور اپوزیشن کیساتھ بھی ان رویہ انتہائی نامناسب رہا۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور تنظیمی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنائے رکھا اور اپوزیشن کیساتھ بھی ان رویہ انتہائی نامناسب رہا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں، جن تائید کرتا ہوں۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمن نے ممتاز شاعر سلمان گیلانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ بلال میر، مولانا بلال درانی، حافظ عبدالرحمن اور شقیق الرحمن بھی تھے۔ آج مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات ماڈل ٹاون میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 957846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957846/جے-یو-ا-ئی-نے-بلوچستان-میں-جام-کمال-کی-حمایت-سے-انکار-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org