0
Saturday 9 Oct 2021 10:48

لاہور، مختلف مسالک کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسن قرآت

لاہور، مختلف مسالک کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسن قرآت
اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے مختلف مسالک کے مدارس کے طلباء کے مابین مقابلہ حسنِ قرآت کا انعقاد کیا گیا۔ جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں مدارس کے طلباء کے مابین مقابلہ حسن قرآت میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب میں استاذ العلماء مولانا مخدوم منظور احمد، صدر عروہ فاونڈیشن مرزا اسد اللہ سعید، چیئرمین فاسٹ ہیلپ ویلفئیر آرگنائزشن رانا احسان اللہ نازی، چیئرمین قومی امن کمیٹی پنجاب ملک ثناء اللہ کھوکھر، چیئرمین امن کمیٹی لاہور چودھری محمد ارشد گجر، سماجی شخصیت میاں اعجاز منیر، مولانا محمد طاہر مخدوم، آصف عارف غوری، انعام الحق سلیم، مفتی شہباز عالم فاروقی، قاری نجیب اللہ، حافظ خالد فرید، ندیم ممتاز ملک، شیخ احسان بابر، رانا عرفان و دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظ طلباء کرام کی حوصلہ افزائی باعث اجر و ثواب ہے، ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے مقابلہ حسن قرآت و حمد و نعت کا انعقاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ سے طلباء کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے، اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، اسلام کے پیغام کو پھیلانا ہم سب پر فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 957850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش