QR CodeQR Code

وفاقی نظر ثانی بورڈ نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

9 Oct 2021 12:39

وفاقی نظرثانی بورڈ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ وفاقی نظرثانی بورڈ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ جب ہائیکورٹ نے نظربندی کالعدم قرار دیدی ہے تو کس گراونڈ پر نظرثانی میں توسیع مانگی جا رہی ہے؟ جس پر پنجاب حکومت تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی نظرثانی بورڈ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ وفاقی نظرثانی بورڈ میں کالعدم تحریک لبیک کے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کیخلاف جائزہ لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے نظربندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔ ںظرثانی بورڈ نے قرار دیا کہ اگر حافظ سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ وفاقی نظر ثانی بورڈ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔

وفاقی نظرثانی بورڈ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ جب ہائیکورٹ نے نظربندی کالعدم قرار دیدی ہے تو کس گراونڈ پر نظرثانی میں توسیع مانگی جا رہی ہے؟ جس پر پنجاب حکومت تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ ریویو بورڈ سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بورڈ نے سماعت کی۔ بورڈ نے پنجاب حکومت کا نظربندی میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر رہائی کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید، سپیشل سیکرٹری ہوم، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی، سی ٹی ڈی سمیت دیگر افسران نے شرکت  کی۔
 


خبر کا کوڈ: 957866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957866/وفاقی-نظر-ثانی-بورڈ-نے-سعد-رضوی-کو-رہا-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org