QR CodeQR Code

کوئٹہ، بی اے پی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت

9 Oct 2021 15:40

اجلاس کے بعد جان جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو جتنی عزت ہم نے دی، کسی نے نہیں دی۔ انہیں وقت دیا ہے کہ عزت سے مستفعی ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر جان جمالی کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کے اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں میر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمان کھتران، نوابزادہ طارق خان مگسی، سردار سرفراز خان ڈومکی، لالا رشید دشتی، میر اکبر اسکانی، محمد خان لڑی، بشریٰ رند، ماہ جبین شیران، لیلیٰ ترین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورات کی گئی۔
 
جان محمد جمالی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ جام کمال خان کو دیئے گئے وقت پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے نام پر بھی تفصیلی مشاورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جام کمال کو جتنی عزت ہم نے دی، کسی نے نہیں دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال خان کو وقت دیا ہے کہ عزت سے مستفعی ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اکثریت کو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 957895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957895/کوئٹہ-بی-اے-پی-کا-اجلاس-وزیراعلی-کیخلاف-تحریک-عدم-اعتماد-لانے-پر-مشاورت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org