0
Saturday 9 Oct 2021 19:02

ملک کی ترقی کیلئے بلا روک ٹوک بحری سرگرمیاں ضروری ہیں، راجناتھ سنگھ

ملک کی ترقی کیلئے بلا روک ٹوک بحری سرگرمیاں ضروری ہیں، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بڑھتی ہوئی بحری طاقت کے طور پر ہماری خوشحالی کا زیادہ تر انحصار سمندر پر ہے، اس لئے بلا روک ٹوک بحری سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ یہاں انڈین کوسٹ گارڈ ڈیکوریشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ  سنگھ نے سمندر کے ساتھ قدیم تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری روایات، تہوار، فنون، ادب، ثقافت، تجارت اور معیشت بڑی حد تک سمندر سے جڑے ہوئے ہیں لیکن اس خوشحالی کے ساتھ ساتھ ہمیں سمندر سے متعلق کوئی کم سیکورٹی چیلنج نہیں ملی ہیں، ہمارا سمندر کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سمندر نے ہمیں دولت، معدنیات اور نباتات سے مالا مال کیا ہے، دوسری طرف اس نے ہمیں دنیا سے جوڑنے کا کام بھی کیا ہے۔

بحری سرگرمیوں کو ملک کی ترقی کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس طرح ہماری بنیادی ضروریات میں سے ایک بلا روک ٹوک بحری سرگرمیاں ہیں۔ بڑھتی ہوئی سمندری طاقت کے طور پر ہمارا بہت حد تک سمندر پر انحصار ہے۔ سمندری سلامتی کو ملکی سلامتی کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس کے بغیر ملک کی سلامتی ممکن نہیں ہے۔ سمندری سیکورٹی کے بغیر ایک جامع اندرونی اور بیرونی سیکورٹی فریم ورک کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ ملک کے سمندری زون کو محفوظ اور آلودگی سے پاک رکھنا ہماری سیکورٹی کی ضروریات اور بیک وقت معاشی ترقی کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انڈین کوسٹ گارڈ علاقائی تعاون کو فروغ دینے، بحر ہند میں سمندری امن کو برقرار رکھنے اور حکومت کے وژن کے مطابق بین الاقوامی سمندری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے کوسٹ گارڈ کی جانب سے میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے بہادرانہ اقدامات نے نہ صرف ہمارے خطے بلکہ ہمارے پڑوس پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 957897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش