QR CodeQR Code

کراچی، اربوں مالیت کی گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار

9 Oct 2021 16:19

ملزم گاڑیاں چھیننے کے بعد بلوچستان لے جاتا تھا، جہاں 20 سے 25 لاکھ میں گاڑی فروخت کی جاتی تھی، جبکہ ملزمان گرنیڈ اور پستول ساتھ رکھتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد بیش قیمت گاڑیاں چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم علی حسن 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں چھین چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کی شاہراہ نور جہاں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد بیش قیمت گاڑیاں چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی نے بتایا کہ ملزم سے ہینڈ گرنیڈ، جیمر، گاڑی اور پستول بھی برآمد ہوئیں، ملزم علی حسن 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں چھین چکا ہے۔ بشیر احمد بروہی کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد گاڑی ڈسٹرکٹ سینٹرل سے چھینی گئی تھی، گاڑیاں چھیننے کے بعد بلوچستان لے جاتا تھا، جہاں 20 سے 25 لاکھ میں گاڑی فروخت کی جاتی تھی، جبکہ ملزمان گرنیڈ اور پستول ساتھ رکھتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 957913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957913/کراچی-اربوں-مالیت-کی-گاڑیاں-چھیننے-والا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org