0
Saturday 9 Oct 2021 20:52

کوئٹہ، بلوچستان حکومت کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس

کوئٹہ، بلوچستان حکومت کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کی قیادت میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال خان نے اکثریت کی حمایت کھو دی ہے۔ انکی اپنی جماعت میں 24 میں سے 8 افراد ان کے ساتھ ہیں۔ پھر بھی وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے بھی یہی کہا ہے کہ ہم اکثریت کا ساتھ دیں گے، اور اکثریت وزیراعلیٰ کے خلاف ہے۔ روایات اور جمہوری تقاضیں یہی ہیں کہ وزیراعلیٰ مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی آئینی زمہ داری ادا کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور اعتماد کا ووٹ لیں۔ صوبے کے سیاسی بحران کو ختم کرنا گورنر بلوچستان کے فرائض میں سے ہے۔
 
اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے مزید کہا کہ اگر صوبے میں صحیح حکومت نہیں ہوگی تو لاء اینڈ آرڈر سمیت دیگر امور مناسب طریقے سے کنٹرول نہیں ہونگے۔ انہیں سنبھالنا اب جام کمال کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین، ایم پی اے یونس عزیز زہری، ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی، ایم پی اے اختر حسین لانگو، ایم پی اے حاجی محمد نواز کاکڑ، ایم پی اے میر حمل کلمتی، ایم پی اے ثناء بلوچ، ایم پی اے میر زابد علی ریکی، ایم پی اے مولوی نور اللہ، ایم پی اے سید عزیز اللہ آغا  اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 957956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش