0
Saturday 9 Oct 2021 21:43

پنجاب میں چینی کی قیمت 80 روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں چینی کی قیمت 80 روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں چینی کی قیمت 80 روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی قیمت اسّی روپے فی کلو مقرر کر دی ہے، اس فیصلے کا اطلاق چینی کی نئی پیداوار آنے پر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پنجاب میں کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے، 210 روپے فی من گنا خرید کر شوگر ملز میں چینی کی تیاری پر 70 روپے فی کلو لاگت آتی ہے، ادھر اس حوالے سے پنجاب حکومت نے کمر کس لی ہے، سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ کرنے والے شوگر ملز کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گنے کے کاشت کاروں کو ادائیگی بذریعہ چیک 15 دنوں کے اندر ہوگی۔

یاد رہے کہ دس دن قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ شوگر ملز کو ہراساں‌ نہ کرے، عدالت نے صوبائی حکومت کو شوگر ملز سے چینی کا اسٹاک زبردستی اٹھانے سے روک دیا تھا۔ یہ فیصلہ جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو مل سمیت دیگر شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت کے بعد سنایا گیا تھا، اب شوگر ملز سے متعلق کیسز جسٹس شاہد جمیل کی عدالت میں دیکھا جا رہا ہے۔ دراصل ڈپٹی کمشنر کے حکم پر صوبائی انتظامیہ کی جانب سے 12 سو 88 میٹرک ٹن چینی شوگر ملز سے اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جسے شوگر ملز نے غیر قانونی دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 957960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش