QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

9 Oct 2021 23:49

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔


خبر کا کوڈ: 957970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957970/خیبر-پختونخوا-میں-کل-شام-سے-بارشوں-اور-تیز-ہواؤں-کا-سلسلہ-شروع-ہونے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org