0
Sunday 10 Oct 2021 08:25

بھارت، لکھیم پور تشدد معاملے کا اصل ملزم آشیش مشرا گرفتار

بھارت، لکھیم پور تشدد معاملے کا اصل ملزم آشیش مشرا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری کے تیکونیا میں گزشتہ اتوار تشدد میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کی کرائم برانچ نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو تقریباً 12 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اپیندر اگروال نے رات گئے صحافیوں کو بتایا کہ آشیش تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی کئی سوالوں کے جواب دے رہا تھا۔ اس لئے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کا میڈیکل کرانے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے پوچھ گچھ کے لئے پولیس ریمانڈ میں لینے کی اپیل کی جائے گی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آشیش مشرا ساتھ لائے شواہد میں یہ واضح نہیں کرسکا کہ وہ واقعہ کے وقت کہاں موجود تھا۔ واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر کے بیٹے آشیش مشرا نے اتوار کو احتجاجی کسانوں پر اپنی گاڑی چڑھائی تھی جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ بی جے پی مجرموں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 957993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش