0
Sunday 10 Oct 2021 08:35

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی عدالت میں آسیہ اندرابی سمیت 9 افراد کیخلاف چارج شیٹ پیش

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی عدالت میں آسیہ اندرابی سمیت 9 افراد کیخلاف چارج شیٹ پیش
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی  ’این آئی اے‘  کی عدالت نے جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور صوفی فہمیدہ سمیت 8 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’این آئی اے‘ ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی جج، جاوید عالم کی عدالت میں الزامات طے کئے گئے۔ پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ایف آئی آر نمبر 60/2018 کی دفعہ 147، 148، 149، 341، 336، 307، 427، 120-B RPC 3/4 PPPD ایکٹ 18 کے تحت تقریباً  3 سال کے وقفے کے بعد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ آسیہ اندرابی اور اس کی 2 ساتھی ناہیدہ اور فہمیدہ اس وقت بھارت کے ہاڑ جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف الزامات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے طے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل کیس 6/12/2018 کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور تقریباً 3 سال کے وقفہ کے بعد  آسیہ اندرابی سمیت تمام 9 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ تیار کی گئی۔ آسیہ اندرابی اور دیگر ملزمان پر بھارت کے خلاف مجرمانہ سازش رچانے اور امن و امان کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجوم کو سنگ بازی سے لیس اور نجی اور پولیس کی گاڑیوں اور بھارتی فورسز پر پتھراؤ کرانے کے لئے اکساتے تھے۔ آسیہ اندرابی اور دیگر کو طلبہ کو اکسانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جنہوں نے تشدد کا سہارا لیا اور عسکریت پسند کمانڈر ذاکر موسٰی کے حق میں نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 957996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش