0
Sunday 10 Oct 2021 11:33

ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان ہی نہیں، عالم اسلام کی خدمت کی، علامہ اسدی

ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان ہی نہیں، عالم اسلام کی خدمت کی، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر وطن عزیز کا عظیم سرمایہ تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی خدمت کی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک مثالی انسان تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر حقیقت میں پاکستان اور عالم اسلام کے سفیر تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن اور قومی ہیرو ہیں، پاکستان عظیم شخصیت اور قومی ہیرو سے محروم ہو گیا، آنیوالی نسلیں عظیم قومی ہیرو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
خبر کا کوڈ : 958010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش