0
Sunday 10 Oct 2021 11:57

ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ہوگی

ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدقین مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے تجہیز و تکفین کے تمام انتظامات اہلخانہ کیساتھ ملکر کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور قومی ہیرو کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر  فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو فیصل مسجد کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر قدیر خان نے خود وصیت کی تھی کہ انہیں فیصل مسجد میں ہی سپرد خاک کیا جائے۔ قبل ازیں اسلام آباد کی انتظامیہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے تھے، تاہم اب وزیراعظم کی ہدایت پر ان کی تدفین فیصل مسجد میں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 958013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش