0
Sunday 10 Oct 2021 15:07

شیعہ علماء کونسل لاہور کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس

شیعہ علماء کونسل لاہور کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس، محسن پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کا اہتمام ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل لاہور قاسم علی قاسمی نے کیا۔ حافظ کاظم رضا نقوی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ دعائیہ تقریب میں علامہ غلام شبیر نجفی، علامہ علی نقوی، مولانا اختر امینی، علامہ حسن رضا نقوی، علامہ محمد ظفر نقوی، مولانا ارشد عابدی، مولانا عبدالطیف نجفی، مولانا صفدر عباس، چودھری صغیر عباس ورک، باقر رضا شاہ و دیگر شریک ہوئے۔
 
صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات قومی سانحہ ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات پر عالم اسلام کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کا دفاع مضبوط کیا، ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا کر قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا، قوم ان کا یہ احسان قیامت تک یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی اعزاز کیساتھ ڈاکٹر قدیر خان کی تدفین کا فیصلہ بھی لائق تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 958019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش