QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تیسرے اجلاسِ عمومی کا انعقاد

10 Oct 2021 21:05

اجلاس میں کطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر حسن عسکری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین عالمِ اسلام کا مسئلہ ہے، اس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظالم و جابر مودی حکومت نے ظلم و جبر کی انتہاء کر دی ہے، اقوام متحدہ سمیت انسانیت کی علمبردار تمام تر سماجی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے رواں سال کے تیسرے اجلاسِ عمومی کا انعقاد ہفتہ اور اتوار کو امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال میں کیا گیا۔ اجلاس میں آیت اللہ غلام عباس رئیسی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر زاہد حسین، اراکینِ ذیلی نظارت فرخ سجاد، سید کاظم، ڈویژنل صدر حسن عسکری، ڈویژنل کابینہ سمیت کراچی کے تمام یونٹ صدور اور انکی کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ مہینوں کی کارکردگی اور سہ ماہی پلاننگ و پالیسی پر گفتگو کی گئی۔ شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کو 50 سال مکمل ہونے کو ہیں اور نصف صدی کا یہ سفر تنظیم نے ملکت خداداد پاکستان کی خدمت میں گزارا ہے اور اسی طرح یہ کارواں آگے بڑھتا رہے گا۔

حسن عسکری نے کہا کہ ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظلمت کی مخالفت میں نوجوانان امامیہ نے میدان عمل میں اپنا کردار ادا کیا ہے، خداوندمتعال کے حضور دعا ہے کہ اس علم و عمل کے کارواں پر اپنا فضل برقرار رکھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین عالمِ اسلام کا مسئلہ ہے، اس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظالم و جابر مودی حکومت نے ظلم و جبر کی انتہاء کر دی ہے، اقوام متحدہ سمیت انسانیت کی علمبردار تمام تر سماجی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ اراکین اجلاس عمومی نے کثرت رائے سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد دیباج کو ڈویژنل کنونشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کا 45واں کنونشن انچولی سوسائٹی میں منعقد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 958048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958048/آئی-ایس-او-کراچی-ڈویژن-کے-تیسرے-اجلاس-عمومی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org