0
Sunday 10 Oct 2021 22:29

بلوچستان، ہوشاب میں دھماکہ، دو بچے جاں بحق، 1 شدید زخمی

بلوچستان، ہوشاب میں دھماکہ، دو بچے جاں بحق، 1 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے ہوشاب کے رہائشی علاقے میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پہ ہی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ لیویز کے مطابق ہوشاب میں بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچا نک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دو بچے دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 958054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش