0
Sunday 10 Oct 2021 23:04

 قوم عظیم رہنما سے محروم ہوگئی جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنی ساری زندگی صرف کر دی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

 قوم عظیم رہنما سے محروم ہوگئی جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنی ساری زندگی صرف کر دی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایٹمی سائنسدان، محسن پاکستان، عاشق رسول، قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پرملال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج ایک ایسے عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے جنہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنی ساری زندگی صرف کردی اور جن کی بدولت پاکستان دنیا پر ایک عظیم ایٹمی طاقت کے روپ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان دشمن کے خلاف جرأت، بہادری اور استقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے، وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانا ان کا ناقابل تسخیر کارنامہ ہے۔ انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو وطن عزیز کی بقاء اور سالمیت کیلئے وقف کردیا تھا، ان کے انتقال سے پاکستانی قوم ایک سچے اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کی خدمات کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 958057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش