0
Sunday 10 Oct 2021 23:30

آزاد کشمیر ضمنی انتخابات، میرپور میں پی ٹی آئی کامیاب اور کوٹلی میں پی پی کو سبقت

آزاد کشمیر ضمنی انتخابات، میرپور میں پی ٹی آئی کامیاب اور کوٹلی میں پی پی کو سبقت
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کامیاب ہوگئی جب کہ ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلز پارٹی آگے ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میرپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ایل اے 3 میر پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 85 ہزار 917 ہے، حلقے میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، یہاں اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان ہوا۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یاسر سلطان چوہدری نے 20 ہزار 142 ووٹ لے کر میدان مار لیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سعید نے 11 ہزار 608 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے تھے، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہوا۔ حلقے کے 198 پولنگ اسٹیشنز میں 188 کے نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یاسین 23 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شوکت فرید 17 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے ‏راجہ ریاست 10197 تیسرے نمبر پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 958061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش