QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلائے، مولانا واسع

10 Oct 2021 23:34

ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی امیر نے کہا ہے کہ اس وقت ناراض اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 34 ہے۔ ایسے میں وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا لازم ہے۔ اس کے بغیر صوبے میں آئینی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے جے یو آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں ایک آئینی بحران چل رہا ہے، جس کے خاتمے کے لئے گورنر بلوچستان آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس بلائے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو وہ وضاحت کرے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس طلب کرے اور وزیراعلیٰ بلوچستان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو وزیراعلیٰ کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔ اس وقت ناراض اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 34 ہے۔ ایسے میں وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینا لازم ہے۔ اس کے بغیر صوبے میں آئینی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 958063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958063/گورنر-بلوچستان-صوبائی-اسمبلی-کا-اجلاس-بلائے-مولانا-واسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org