QR CodeQR Code

وزیرِاعظم سمیت کسی کو میری یاد تک نہیں آئی، ڈاکٹر قدیر کا علالت کے دوران شکوہ

10 Oct 2021 23:35

تفصیلات کے مطابق ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ  کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔ تفصیلات کے مطابق ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ  کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 958064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958064/وزیر-اعظم-سمیت-کسی-کو-میری-یاد-تک-نہیں-آئی-ڈاکٹر-قدیر-کا-علالت-کے-دوران-شکوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org