QR CodeQR Code

علامہ اقتدار نقوی ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور سلیم عباس صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب 

10 Oct 2021 23:55

علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اتحاد و وحدت اور یگانگت کا پیغام عام کریں گے، ہمارا اتحاد ہی ملک دشمن عناصر کی موت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی حالیہ تنظیم نو میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کو جنوبی پنجاب کا نائب صدر جبکہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کو ملی یکجہتی کونسل کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، صوبائی سطح پر تنظیم نو کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع مین ضلعی سطح پر تنظیم نو کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کو بھی ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اتحاد و وحدت اور یگانگت کا پیغام عام کریں گے، ہمارا اتحاد ہی ملک دشمن عناصر کی موت ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 958066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958066/علامہ-اقتدار-نقوی-ملی-یکجہتی-کونسل-جنوبی-پنجاب-کے-نائب-صدر-اور-سلیم-عباس-صدیقی-ڈپٹی-جنرل-سیکرٹری-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org