0
Monday 11 Oct 2021 00:18

محسن پاکستان کی لازوال خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، سیدہ زہراء نقوی 

محسن پاکستان کی لازوال خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، سیدہ زہراء نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے عظیم سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت اور ناقابل تسخیر بنانے والے ملک و قوم کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر ہر دل غمزدہ اور ہر آنکھ اشک بار ہے، انہوں نے ملک و قوم کے لیے عظیم خدمات انجام دیں، آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے تو یہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے انتھک محنت اور عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر استحکام دینے اور ایٹمی قوت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کو ہمیشہ قومی ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ملک و قوم اور ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ رنج و غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور خداوند عالم سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کی بے لوث خدمات کی بدولت انہیں اجر کثیر عطا فرمائے اور ان کی اگلی منازل آسان فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 958072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش