0
Monday 11 Oct 2021 02:20

امریکا میں اسکول ٹیچر نے زبردستی مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا

امریکا میں اسکول ٹیچر نے زبردستی مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک نسل پرست اسکول ٹیچر نے مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا، جس سے بچی شدید خوف زدہ ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمعیہ معمول کی طرح نقاب لگا کر اسکول گئی تو ٹیچر نے بچی سے زبردستی نقاب اتروالیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔ سمعیہ کی والدہ نے میڈٖیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسا دنیا اور رویے کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر کے اس ناروا سلوک کا بچی کے ذہن پر پڑنے والے اثرات اسے زندگی بھر پریشان کریں گے۔ سمعیہ کی والدہ نے اسکول کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مسلمان کمیونٹی نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان ملک میں ایسے واقعات شرمناک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 958091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش