QR CodeQR Code

سوڈان میں شیعہ مسلمانوں کی طرف سے پہلی بار نیمہ شعبان کے جشن کا انعقاد

10 Aug 2009 15:12

روزنامہ الشرق الاوسط کے مطابق سوڈان کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں شیعہ مسلمانوں نے جمعہ کو نیمہ شعبان کے موقع پر اعلانیہ ۰۰۰۰


روزنامہ الشرق الاوسط کے مطابق سوڈان کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں شیعہ مسلمانوں نے جمعہ کو نیمہ شعبان کے موقع پر اعلانیہ طور پر امام مھدی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن برگزار کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ جشن سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے 40 کلومیٹر دور ایک قصبے جبل اولیاء میں منایا گیا۔ اس جشن میں مختلف طبقے کے افراد نے شرکت کی جن میں سٹوڈنٹس، یونیورسٹی کے اساتید، سیاست دان، خبر نگار اور دینی طالب علم شامل تھے۔ جشن میں شرکت کرنے والے افراد سوڈان کے مختلف شہروں جیسے خرطوم، کردوان، النیل الابیض، ام ضوابان، اور نھر النیل سے تعلق رکھتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 9581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9581/سوڈان-میں-شیعہ-مسلمانوں-کی-طرف-سے-پہلی-بار-نیمہ-شعبان-کے-جشن-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org