0
Monday 11 Oct 2021 08:53

یمن میں کار بم دھماکا، 6 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے

یمن میں کار بم دھماکا، 6 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور5  زخمی ہو گئے۔  عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں گورنر عدن کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قافلے میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچیں جہاں کئی افراد زخمی تھے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اور ایک حکومتی وزیر دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔ یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی نے کہا ہےکہ اس حملے کی جامع تحقیقات ہو ں گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 958107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش