0
Monday 11 Oct 2021 09:13

افغان صورتحال پر مذہبی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 18 اکتوبر کو طلب

افغان صورتحال پر مذہبی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 18 اکتوبر کو طلب
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی صورتحال پر مذہبی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 18 اکتوبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ صدر متحدہ علماء کونسل پاکستان مولانا عبدالرؤف ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کو استعماری قوتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا درست نہیں، پاکستان کی مذہبی قیادت کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حافظ محمد سلیم کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو مختلف مکاتبِ فکر کے رہنماؤں اور طبقات کے سرکردہ حضرات سے رابطہ کرکے انہیں اجلاس کی دعوت دے گی۔

اجلاس میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق تمام مذہبی جماعتیں متفقہ لائحہ عمل طے کریں گی۔ علاوہ ازیں صدر متحدہ علماء کونسل نے پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی سے ملاقات کرکے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ مولانا زاہد الراشدی نے اجلاس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 958108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش