QR CodeQR Code

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی غائبانہ نماز جنازہ

11 Oct 2021 20:14

وائس چانسلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نئی نسل میں اجاگر کرنے کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر ویک منائیں گے اور سیمینار منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سماجی فلاح و بہبود کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے امامت کرائی۔ نماز جنازہ میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان سمیت سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور ملازمین نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا، جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نئی نسل میں اجاگر کرنے کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر ویک منائیں گے اور سیمینار منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سماجی فلاح و بہبود کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔


خبر کا کوڈ: 958110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958110/لاہور-پنجاب-یونیورسٹی-میں-ڈاکٹر-عبدالقدیر-کی-غائبانہ-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org