0
Monday 11 Oct 2021 09:34

استور، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والا سرکاری ملازم نوکری سے فارغ

استور، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والا سرکاری ملازم نوکری سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے سرکاری ملازم کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی و بجلی استور ڈویژن کے ایل ڈی سی ممتاز احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام تھا جس پر صوبائی حکومت نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان حکومت کے جاری کردہ قوانین کے مطابق منافرت پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 958111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش