0
Monday 11 Oct 2021 09:43

برفباری کی وجہ سے بابوسر ٹاپ پر پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا

برفباری کی وجہ سے بابوسر ٹاپ پر پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ برف باری  کی وجہ سے بابوسر ٹاپ  پر پھنسے مسافروں کے ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان علی تاج کے مطابق غیر متوقع  برف باری کی وجہ سے بابوسر ٹاپ پر پھنسے 150 کے قریب مسافروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ دیامر، محکمہ سیاحت،پ پولیس، ریسکیو 1122 دیامر اور دیامر لیویز کے اہلکاروں نے ریسکیو کے عمل  میں حصہ لیا۔ خراب موسمی حالات  کی وجہ بابوسر ٹاپ بند ہے۔ مسافر و سیاح بابوسر ٹاپ  کے راستے سفر سے اجتناب کریں۔
خبر کا کوڈ : 958112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش