0
Monday 11 Oct 2021 09:49

پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج ہو گا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، جبکہ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ پی ڈی ایم اجلاس بلانے کیلئے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونیوالے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی۔ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، جبکہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 958113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش