QR CodeQR Code

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات

11 Oct 2021 10:11

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر یاسین نے 23 ہزار 980 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصارف کے شوکت فرید نے 19 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کے چوہدری یاسر سلطان 20 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو کامیاب قرار دے دیا، بوگس ووٹ ڈالنے کی اطلاعات پر پولنگ اسٹیشن 21 کا رزلٹ روک دیا گیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر یاسین نے 23 ہزار 980 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصارف کے شوکت فرید نے 19 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کے چوہدری یاسر سلطان 20 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ نواز کے چوہدری محمد سعید 11 ہزار 600 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی اور ضلع میرپور کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی۔

 


خبر کا کوڈ: 958114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958114/ا-زاد-کشمیر-قانون-ساز-اسمبلی-کے-ضمنی-انتخابات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org