QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ بار، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ

11 Oct 2021 14:00

مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ سید عبدالرحمان نقوی ایڈووکیٹ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، طاہر نصراللہ وڑائچ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد، رانا اسد اللہ ایڈووکیٹ، راناعبدالحفیظ ایڈووکیٹ، احسن ورک ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی شرکت۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ بار عہدیداروں سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہائیکورٹ بار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں کل تعزیتی اجلاس منعقد کرے گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ سید عبدالرحمان نقوی ایڈووکیٹ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، طاہر نصراللہ وڑائچ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد، رانا اسد اللہ ایڈووکیٹ، رانا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ، احسن ورک ایڈووکیٹ، عباس علی چدھڑ ایڈووکیٹ، سردار علی گل، میاں محمد عرفان، رانا ظفر اقبال نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں سہیل شفیق، محمد یحیی جوہر، دلاور حسین، راجہ سراج، عرفان فیض، صدر ہائیکورٹ بار مقصود بٹر، سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ ہائیکورٹ بار نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں 12 اکتوبر کو تعزیتی اجلاس طلب کر لیا، جس کی صدارت بار کے صدر کریں گے۔ ادھر پنجاب بار کونسل میں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں بار کے عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 958152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958152/لاہور-ہائیکورٹ-بار-ایٹمی-سائنسدان-ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان-کی-غائبانہ-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org