0
Monday 11 Oct 2021 14:47

جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع؛ پاکستان کا یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع؛ پاکستان کا یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دورہ یورپ کی دعوت دی ہے اور گورنر پنجاب نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کی دعوت پر10 روزہ دورے کے لئے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس کے معاملے پر اہم ٹاسک سونپا ہے، اور  اس حوالے سے چوہدری محمدسرور یورپی یونین کےنائب صدر، مانیٹرنگ کمیشن اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ابتک جی ایس پلس اسٹیٹس کی وجہ سے 24 ارب ڈالرز کا فائدہ ہو چکا ہے، پاکستان دشمنوں قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا معاملہ حل ہو جائے گا، افغانستان اور خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار بارے بھی یورپی اراکین کو حقائق بتائے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان صرف افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں امن کی بات کر رہا ہے، بھارت کے اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے عزائم کو یورپ میں بھی ناکام بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 958155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش