QR CodeQR Code

کوئٹہ، ڈاکٹرز کا احتجاج جاری، او پی ڈیز بند

11 Oct 2021 15:48

ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق ہڑتال سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، طبی سہولیات کے فقدان اور ہسپتالوں کی نجکاری کی کوشش کے خلاف کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے گیارہ دن آج مکمل ہونگے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں۔ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں الیکٹیو سروسز کا بھی بائیکاٹ جاری ہے۔ ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق ہڑتال سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، طبی سہولیات کے فقدان اور ہسپتالوں کی نجکاری کی کوشش کے خلاف کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 958164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958164/کوئٹہ-ڈاکٹرز-کا-احتجاج-جاری-او-پی-ڈیز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org