0
Monday 11 Oct 2021 15:59

سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے حافظ سعد رضوی کی نظربندی کالعدم قرار دینے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 2 رکنی بنچ پنجاب حکومت کی اپیل پر کل سماعت کرے گا۔ پنجاب حکومت کی اپیل میں حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کو فریق بنایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار امیر حسین نے حافظ سعد رضوی کے نظربندی کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے نظربندی کالعدم قرار دیتے وقت کابینہ کی منظوری نہ ہونے کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا۔ رولز آف بزنس کے تحت کابینہ کی منظوری لازم قرار دی گئی۔ کایینہ نظر بندی کی پاورز کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لاہور ہائیکورٹ کا حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 958168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش