0
Monday 11 Oct 2021 16:14

سعد رضوی نظربندی، ہائیکورٹ نے کل تک مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا

سعد رضوی نظربندی، ہائیکورٹ نے کل تک مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دینے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔ حافظ سعد رضوی کو رہا نہ کرنے کیخلاف حبس بے جا کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دی۔ انسداد دہشت کورٹ نے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سی سی پی او لاہور کے پاس مچلکے لے کر گئے لیکن سی سی پی او کی جانب سے مچلکے نہیں لئے گئے۔

ہائیکورٹ کے فوری طلب کرنے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عدالت پیش ہو گئے۔ عدالت نے متعلقہ مچلکے اور حافظ سعد رضوی کے ذاتی شورٹی بانڈ جمع کروانے کیلئے کل تک کی مہلت دیدی۔ ہائیکورٹ نے حافظ سعد رضوی کی رہائی کے متعلق درخواست میں سی سی پی او لاہور کو کل پھر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سی سی پی او نے عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے مچلکوں کیلئے حافظ سعد رضوی کے شورٹی بانڈ کیلئے متعلقہ وکلاء کی معانت کی۔ متعلقہ مچلکے اور شورٹی بانڈ جمع کروا دیں، ان کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

سی سی پی او نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر تاخیری حربے استمال کئے جا رہے ہیں، کل جو مچلکے جمع کروائے گئے وہ وصول نہیں کئے گئے۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی سی پی او نے آج نئے مچلکے کے متعلق ڈیٹا فارم دے دیا ہے۔ سی سی پی او کی جانب سے اب کہے گئے مچلکے آج ہی دے دیں گے۔ جیل کے اندر رسائی ملنے پر سعد رضوی کے شورٹی بانڈ بھی جمع کروا دیں گے۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ کیس کل تک کیلئے رکھ لیں، جس پر عدالت نے سی سی پی او کل تک کیلئے پابند کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 958170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش