0
Monday 11 Oct 2021 16:33

حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرے، علامہ مبشر حسن

حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، اہم تہواروں پر مختلف حکومتیں اپنے عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے سبسڈی کا اعلان کرتی ہیں لیکن ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔

علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا کر عوامی مشکلات سے حکومت اپنی لاتعلقی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں، ملک کی اکثریت کا تعلق درمیانے یا پھر نچلے طبقے سے ہے، عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے، اگر قیمتوں کے اس ہوشربا اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو عام آدمی کی زندگی مزید کٹھن ہوجائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرے تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے۔
خبر کا کوڈ : 958172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش