0
Monday 11 Oct 2021 17:28

حب، اے این ایف کی کارروائی میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

حب، اے این ایف کی کارروائی میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ انٹی نارکوٹیکس فورس نے بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے قریب ایک کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے بعد دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹی نارکوٹیکس فورس اور اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب گڈانی کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 521 کلو گرام چرس اور 10 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی ہے۔ منشیات گاڑی کے مختلف حصوں میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش