QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ میں ایک دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

11 Oct 2021 18:10

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کو ایک دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، تاہم خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور ضروری خدمات دینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں 12 ربیع الاول پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، تاہم خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور ضروری خدمات دینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کو ایک دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، تاہم خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور ضروری خدمات دینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب عید میلادالنبیﷺ سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی تاریخی عمارتوں کو ہرے رنگ سے سجایا جائے گا اور جلوس میں داخل ہونیوالوں کیلئے واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 958188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958188/کراچی-سمیت-سندھ-میں-ایک-دن-کیلئے-موٹر-سائیکل-کی-ڈبل-سواری-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org