0
Monday 11 Oct 2021 20:40

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنسی ’این آئی اے‘ کے پے درپے چھاپے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنسی ’این آئی اے‘ کے پے درپے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے، جو پہلے ہی جانچ ایجنسی کے ذریعہ درج دو مختلف مقدمات میں ڈالے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ’این آئی اے‘ اہلکاروں نے بھارتی فورسز کے ساتھ مل کر نعیم احمد کے گھر پر چھاپہ مارا جو کہ حسن روڈ کنسٹرکشن کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باغ نند سنگھ چھتہ بل میں پولٹری مالک مشتاق احمد کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی اور دیگر چیزوں کے علاوہ تقریباً پانچ موبائل فون بھی ضبط کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ایجنسی کی جانب سے سہیل احمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جو یہاں سولنہ کا رہائشی ہے۔ طاہر احمد نجار کے گھر  پر بہا الدین صاحب نوہٹہ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔

این آئی اے کی پانچ ممبران کی ٹیم جس کی سربراہی ایس پی نوین کمار اور ڈی ایس پی آر کے پانڈے نے اچھہ بل کے میر محلہ میں ایک رہائشگاہ کی بھی تلاشی لی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں کریری بارہمولہ میں چھاپہ مارا گیا اور مزید کہا کہ اسی طرح کے چھاپے صوبہ جموں میں بھی مارے گئے۔ یہ چھاپے ’وائس آف ہند‘ میگزین جس کا مقصد ہندوستان کے پسماندہ و متاثرین کے حقوق کی بحالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کئی ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد برآمد کیا گیا جن کی جانچ کی جارہی ہے۔ ادھر این آئی اے نے متعدد مقامات پر تلاشی کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ کولگام، سرینگر اور بارہمولہ اضلاع میں 7 مقامات پر سی آر پی ایف اور پولیس کی مدد سے تلاشیاں لی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 958193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش