QR CodeQR Code

جامعہ بلتستان کے وی سی اور رجسٹرار کیخلاف نویں روز بھی احتجاج

11 Oct 2021 19:52

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار نے بلتستان یونیورسٹی کو تباہ کر دیا۔ جامعہ میں کرپشن اور اقربا پروری کا بازار گرم ہے۔ جس کا واضح ثبوت آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ ہے۔ اس رپورٹ میں یونیورسٹی میں مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف سول سوسائٹی بلتستان کا احتجاج نویں روز بھی جاری رہا۔ یادگار چوک سکردو پر منعقدہ احتجاج میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ جامعہ بلتستان کے وی سی اور رجسٹرار ہٹائو مہم اور سکردو کے طلباء و طالبات کے داخلے اور سکردو میں مزید دو کالجوں کے قیام کیلئے سول سوسائٹی بلتستان گزشتہ نو روز سے مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ احتجاج میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، اسلامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار نے بلتستان یونیورسٹی کو تباہ کر دیا۔ جامعہ میں کرپشن اور اقربا پروری کا بازار گرم ہے۔ جس کا واضح ثبوت آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ ہے۔ اس رپورٹ میں یونیورسٹی میں مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکردو کے سینکڑوں طلباء و طالبات کو کالجوں میں داخلے نہیں مل رہے۔ سکردو میں کم از کم دو اور کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ پیر کے روز احتجاج سے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری احمد شگری، بی ایس ایف کے سابق ڈویژنل صدر محمد حسین عابدی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 958197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958197/جامعہ-بلتستان-کے-وی-سی-اور-رجسٹرار-کیخلاف-نویں-روز-بھی-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org