QR CodeQR Code

بعض ممبران حکومت میں ہیں اور اپوزیشن کی حمایت میں ہیں، جام کمال

11 Oct 2021 22:34

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے حالیہ مستعفی وزراء کے بارے میں بتایا ہے کہ بعض وزراء راضی ہیں اور استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک قومی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج میرے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 14 ممبران ایسے ہیں جو حکومت کا حصہ ہیں اور اپوزیشن کی حمایت میں ہیں۔ جن میں 12 ممبران کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی اور 3 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناراض حکومتی ارکان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے آٹھ ممبران سے ان کے گھروں پر جا کر ملاقات کی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر دستخط کے ساتھ سامنے بھی آنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پر امید ہوں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ انہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دینے والے وزراء کے بارے میں بتایا کہ کچھ ممبران راضی ہیں، جو اپنے استعفے واپس لینا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 958211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958211/بعض-ممبران-حکومت-میں-ہیں-اور-اپوزیشن-کی-حمایت-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org