QR CodeQR Code

حکمران غیروں کے اشاروں پر وقف املاک بل کے ذریعے مدارس پر کنٹرول چاہتے ہیں، جماعت اسلامی

11 Oct 2021 22:35

تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ اہلیان پاکستان اسلام کے قلعے اور سالمیت پاکستان کی ضمانت دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمراں غیروں کے اشاروں پر وقف املاک بل کے ذریعے مدارس پر کنٹرول چاہتے ہیں، اہلیان پاکستان اسلام کے قلعے اور سالمیت پاکستان کی ضمانت دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں مہتممین مدارس کی دو روزہ تربیت گاہ کے آخری روز خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ تربیت گاہ میں سندھ بھر سے جماعت اسلامی سے وابستہ دینی مدارس کے ذمہ داران و اساتذہ کرام شریک تھے۔ صوبائی امیر نے ذمہ داران پر زور دیا کہ مدارس کو معاشرے کا حصہ بنائیں، نئی نسل کی ذہن سازی اور ان کا جینا مرنا صرف اسلام کیلئے ہونا چاہیے، انسان کی ترقی میں زندگی کے ہر شعبہ میں تربیت کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ معاشرے میں جتنی اصلاح انسان اپنی آپ کر سکتا ہے دوسرا نہیں کرتا، انسان اپنی تربیت خود کرتا ہے، ادارے یا شعبہ جات صرف کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بظاہر شرکت کے باوجود خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں، جس فرد میں آگے بڑھنے کا جذبہ، ولولہ نہیں اس میں زندگی نہیں، اساتذہ کرام خدمت کا جذبہ پیدا کریں۔


خبر کا کوڈ: 958212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958212/حکمران-غیروں-کے-اشاروں-پر-وقف-املاک-بل-ذریعے-مدارس-کنٹرول-چاہتے-ہیں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org