0
Monday 11 Oct 2021 22:46

عوام کو قرآن سے جوڑنا و اسلامی نظام کیلئے تیار کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے، رخشندہ ناز

عوام کو قرآن سے جوڑنا و اسلامی نظام کیلئے تیار کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے، رخشندہ ناز
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ ناز کا کہنا ہے کہ قیادت کی ذمہ داری کی ادائیگی تقویٰ کے بغیر ممکن نہیں ہے اور تقویٰ احساس ذمہ داری اور احساسِ جواب دہی کا نام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر و حیدرآباد میں ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ رخشندہ ناز نے کہا کہ عوام الناس کو قرآن کریم سے جوڑنا اور اسلامی نظام کیلئے تیار کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تنظیم عوام میں وارڈ کی سطح تک موجود ہے۔ اس موقع پر نائبات صوبہ عائشہ ودود، عظمیٰ اظہار اور معتمدہ سندھ عائشہ ظہیر نے بھی خطاب کیا۔ ناظمہ صوبہ نے اضلاع میں دعوت اور تنظیم کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ ناظمہ سندھ رخشندہ ناز ان دونوں اپنی نائبات صوبہ عائشہ ودود اور عظمیٰ اظہار کے ہمراہ اندرون سندھ کے تین روزہ دورہ پر ہیں، جہاں وہ مختلف مقامات پر سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 958214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش